728 x 90

جامع چوک تا واہ والی چونگی اور سٹیشن چوک تا نواز چوک سڑکوں کی خستہ حالی، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ، عابدہ بشیر

جامع چوک تا واہ والی چونگی اور سٹیشن چوک تا نواز چوک سڑکوں کی خستہ حالی، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ، عابدہ بشیر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب، چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جون 2026 میں تعمیر کی جانے والی جامع چوک تا واہ والی چونگی اور سٹیشن چوک تا نواز چوک سڑکوں کی پہلی ہی مون سون بارش کے بعد سامنے آنے والی ٹوٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب، چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جون 2026 میں تعمیر کی جانے والی جامع چوک تا واہ والی چونگی اور سٹیشن چوک تا نواز چوک سڑکوں کی پہلی ہی مون سون بارش کے بعد سامنے آنے والی ٹوٹ پھوٹ اور خرابی کے معاملے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے بھر میں عوام کو جدید اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کر رہی ہیں۔ یہ فنڈز عوام کی امانت ہیں، اس لیے کسی بھی منصوبے میں ناقص تعمیر، کم معیار کے میٹریل یا غفلت کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
بیگم عابدہ بشیر نے کہا کہ مذکورہ دونوں سڑکوں کا فوری تکنیکی معائنہ کرایا جائے، تعمیراتی میٹریل کے نمونے پنجاب کی مجاز لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائے جائیں، منصوبے کے تخمینہ، ڈیزائن اور نگرانی کے تمام مراحل کا جائزہ لیا جائے اور اگر انکوائری میں ناقص تعمیر یا قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہو تو متعلقہ افسران، کنسلٹنٹس اور ٹھیکیداروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت شفافیت، معیار اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی وژن کے تحت جاری منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ عوام کے ٹیکس کا ایک ایک روپیہ امانت ہے اور حکومت پنجاب کے فراہم کردہ اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے گا تاکہ عوام کو پائیدار اور معیاری ترقیاتی سہولیات میسر آ سکیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف انکوائری کا حکم دیں گی تاکہ حقائق سامنے آئیں، ذمہ دار عناصر کا تعین ہو اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos