خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے خوشحال دیہات پروگرام کے لیے 24 ارب روپے کی منظوری دے دیسکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیےپاکستان ریلوے نے آمدن میں تاریخی 100 ارب روپے کا سنگ میل عبور کر لیا: حنیف عباسیامریکی حکام کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکتنائیجیریا میں 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاریبھارت نے مسقط میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیاپاکستانی ادویات قبضے میں لینے ، انہیں جلانے کی کوشش پر افغانستان میں احتجاج شروع ہوگیاسترہ ممالک کی ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
جھنگ

جھنگ اور احمد پور سیال میں ٹریفک کے دو حادثات، 5 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا

جھنگ اور احمد پور سیال میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے دوران دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی…

جھنگ اور احمد پور سیال میں ٹریفک کے دو حادثات، 5 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا

جھنگ اور احمد پور سیال میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے دوران دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جھنگ گوجرہ روڈ پر اڈا کوٹ لکھنانہ کے قریب کار اور رکشے کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 17 سالہ کرن دختر ناصر اور 18 سالہ عروج دختر امان اللہ زخمی ہو گئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ایمبولینس موقع پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

دوسرا حادثہ احمد پور سیال میں لیہ روڈ پر کوٹ بہادر کے قریب عباس پٹرول پمپ کے سامنے پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث ہائی ایس اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا۔ حادثے میں پانچ سالہ شاہ زین ولد زاہد خان، 22 سالہ دیدار عباس ولد سردار نذیر اور 18 سالہ سلیمان شاہ ولد ممتاز حسین زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز (ٹی ایچ کیو) ہسپتال 18 ہزاری منتقل کر دیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں