جھنگ اور شورکوٹ میں چار ٹریفک حادثات، ایک خاتون جاں بحق، 10 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا
جھنگ : آج جھنگ اور شورکوٹ میں ٹریفک کے چار مختلف حادثات کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثات ٹرک، موٹر سائیکل، ہائی ایس اور موٹر سائیکلوں…

جھنگ : آج جھنگ اور شورکوٹ میں ٹریفک کے چار مختلف حادثات کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثات ٹرک، موٹر سائیکل، ہائی ایس اور موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے باعث پیش آئے۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق خاتون کی میت لواحقین کے حوالے کر دی۔
تفصیلات کے مطابق شورکوٹ ملتان روڈ پر 14 پل کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 42 سالہ ممتاز بی بی جاں بحق جبکہ ان کے شوہر غلام اکبر اور سکندر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ جاں بحق خاتون کی میت لواحقین کے حوالے کر دی۔
دوسرے حادثے میں جھنگ بھکر روڈ پر نیو بائی پاس کے قریب ہائی ایس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد، 25 سالہ محمد اکرام، 28 سالہ سعدیہ اکرام اور تین سالہ میثم زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔
تیسرے حادثے میں جھنگ گوجرہ روڈ پر آشیانہ مل کے قریب تیزرفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 40 سالہ امان اللہ اور 45 سالہ محمد رافع زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔
چوتھا حادثہ شورکوٹ ملتان روڈ پر کوٹھی اڈا کے قریب پیش آیا، جہاں تیزرفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں فخرا بی بی، زینب بی بی اور کاشف علی زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق چاروں حادثات میں مجموعی طور پر 11 افراد متاثر ہوئے، جن میں ایک خاتون جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔


