خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جنوبی افریقہ کی نوانیتھم نَوِ پلّے 2026 کے نوبیل امن انعام کی حق دار قرارمعاشی بااختیاری اور ترقی پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگیوزیر خزانہ کا پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارتی شراکت داریوں کے فروغ پر زورصاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دیآج ڈاک کا عالمی دن منایا گیابھارت کا کوئی یکطرفہ اقدام جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، ترجمان دفتر خارجہپاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی سے معیشت مستحکم ہوگی، وزیراعظم
بین الاقوامی

بھارت کا کوئی یکطرفہ اقدام جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت کا کوئی بھی یکطرفہ اقدام جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ وہ…

بھارت کا کوئی یکطرفہ اقدام جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت کا کوئی بھی یکطرفہ اقدام جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

وہ آج اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔

ترجمان نے جموں و کشمیر کے متنازع علاقے میں مقامات کے نام تبدیل کرنے اور انہیں سیاسی نقشے میں بھارتی علاقے کے طور پر ظاہر کرنے کی بھارت کی تازہ کوشش کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے غیر قانونی اقدامات جموں و کشمیر پر بھارت کے قبضے کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتے۔

ترجمان نے اس امر پر زور دیا کہ تنازعِ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق، اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے حل کیا جائے۔

سعودی عرب میں مقدس مقامات پر حوثی ملیشیا کے حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان غزہ امن عمل اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداد پر مکمل عمل درآمد پر زور دیتا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں