جھنگ: ایوب چوک کے قریب بس میں 50 سالہ مسافر کو مبینہ طور پر زہریلی چیز کھلا دی گئی، ہسپتال منتقل
جھنگ: جھنگ صدر کے علاقے ایوب چوک میں بس میں سفر کے دوران 50 سالہ شخص کو مبینہ طور پر کسی نامعلوم شخص کی جانب سے زہریلی چیز کھلا دی گئی، جس سے اس…

جھنگ: جھنگ صدر کے علاقے ایوب چوک میں بس میں سفر کے دوران 50 سالہ شخص کو مبینہ طور پر کسی نامعلوم شخص کی جانب سے زہریلی چیز کھلا دی گئی، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کی اطلاع کنٹرول روم میں موصول ہوئی، جس پر قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا جبکہ پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع دی گئی۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں اسے مزید طبی علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت اللہ دتہ شاہ ولد خادم حسین، عمر 50 سال، سکنہ پیر عبدالرحمان، احمد پور سیال کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ میں ایک شخص متاثر ہوا، جسے بروقت طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کی نوعیت اور زہریلی چیز کھلائے جانے کے معاملے کی مزید تفصیلات پولیس تحقیقات کے بعد سامنے آ سکیں گی۔


