خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
ایف بی آر: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تک توسیعپاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملےگزشتہ ماہ ریکارڈ 25,281 نئے سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئے: خرم شہزادوزیر خزانہ کا قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہایشیائی کھیل: پاکستان نے بھارت کو والی بال کوارٹر فائنل میں 3-0 سے شکست دے دیپاکستان ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گیامودی سرکار میں ادارہ جاتی بحران، چیف الیکشن کمشنر کو نوجوانوں کی مخالفت کا سامناپاکستان کی بھارت میں تاریخی شاہی مسجد کے حصے مسمار کرنے کی کوشش کی شدید مذمت
معیشت

وزیر خزانہ کا قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ادارہ جاتی اصلاحات، ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینے، نجی شعبے کو آگے لانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط اور مستحکم…

وزیر خزانہ کا قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ادارہ جاتی اصلاحات، ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینے، نجی شعبے کو آگے لانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ترقی کے ذریعے معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث قومی معیشت درست سمت پر گامزن ہے، جس کے نتیجے میں ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد ستاون لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جو گزشتہ سال تقریباً اُنتالیس لاکھ تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری راغب کرنے اور اپنا گھر اسکیم جیسے اقدامات کے تحت مالی معاونت کے مواقع بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے، جس کے تحت تقریباً ساٹھ ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں