احسن اقبال کا ٹرانسپورٹ گزرگاہوں کو اقتصادی راہداریوں میں تبدیل کرنے پر زور
منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے وسطی ایشیا کو پاکستان کے ذریعے عالمی منڈیوں سے ملانے کے لیے ٹرانسپورٹ گزرگاہوں کو اقتصادی راہداریوں میں تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔ وہ منگولیا کے…

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے وسطی ایشیا کو پاکستان کے ذریعے عالمی منڈیوں سے ملانے کے لیے ٹرانسپورٹ گزرگاہوں کو اقتصادی راہداریوں میں تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔
وہ منگولیا کے دارالحکومت اولان باتر میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کی پچیسویں وزارتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کولڈ سٹوریج، پیکیجنگ، گوداموں اور چھوٹی اشیاء بنانے والی صنعتوں کے قیام سمیت لاجسٹکس اور پیداواری مراکز قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ٹرانزٹ ٹریفک کو برآمدات میں تبدیل کیا جا سکے اور مقامی آبادیوں کے لیے روزگار اور معاشی مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
احسن اقبال نے وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کے تحت خطے میں ڈیجیٹل راہداری قائم کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مرحلہ وار ڈیجیٹل انضمام کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔


