جھنگ: فیصل آباد روڈ بائی پاس کے قریب ہائی ایس اور موٹرسائیکل میں تصادم، 02 افراد جاں بحق
جھنگ: ریسکیو 1122 کنٹرول روم جھنگ کو اطلاع موصول ہوئی کہ فیصل آباد روڈ بائی پاس، رفیق ہوٹل کے قریب تیز رفتاری کے باعث ہائی ایس وین اور موٹرسائیکل کے درمیان آمنے سامنے تصادم…

جھنگ: ریسکیو 1122 کنٹرول روم جھنگ کو اطلاع موصول ہوئی کہ فیصل آباد روڈ بائی پاس، رفیق ہوٹل کے قریب تیز رفتاری کے باعث ہائی ایس وین اور موٹرسائیکل کے درمیان آمنے سامنے تصادم ہوا ہے۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا، جبکہ پولیس کنٹرول کو بھی حادثے سے متعلق اطلاع فراہم کر دی گئی۔
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو چیک کیا، تاہم دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 28 سالہ علی ولد عابد اور 27 سالہ حسنین ولد یعقوب، سکنہ چک نمبر 266 مجھیانہ، فیصل آباد روڈ، جھنگ کے طور پر ہوئی۔
دونوں میتوں کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا


