خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور قطر کا تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاقایس آئی ایف سی کے تعاون سے فیصل آباد میں ڈیری پروسیسنگ پلانٹ کے قیام کا فیصلہتین ملکی سیریز: پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ شکست دے دیبھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی میں مبینہ طور پر اضافہ ہو گیایورپی ممالک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاریپاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر کیا جائے گاوزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ کروم بکس اسکیم کا افتتاح کر دیاڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کا تبادلہ کردیا گیا، نوٹفکیشن جاری
پاکستان

پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر کیا جائے گا

سعودی عرب کے تعاون سے پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک شاندار تقریب…

پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر کیا جائے گا

سعودی عرب کے تعاون سے پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر کیا جائے گا۔

اس منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک شاندار تقریب کے دوران دستخط کیے گئے۔

سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود اور وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین سہیل اشرف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

سعودی مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے بنیادی ڈھانچے کو دنیا کے جدید ترین شہروں کے معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ کے دوران سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ روڈ شو کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر شہزادہ منصور بن محمد السعود نے کہا کہ پاکستان، خصوصاً اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں