خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیر خزانہ کا گیس کے شعبے میں اصلاحات آگے بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہڈچ کاروباری وفد کا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دورہسہ فریقی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان اور انگلینڈ کل مد مقابل ہونگےطالبان رجیم میں افغانستان سے دہشتگردی کے پھیلائوسے عالمی سطح پرتشویش میں اضافہبھارت: دُرگا پوجا کے دوران بھگدڑ سے 17 افراد ہلاکوزیر اعظم کی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیمِ نو کی ہدایتفیلڈ مارشل ، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگوجھنگ میں آٹے کے بعد روٹی بھی مہنگی، 20 سے 30 روپے میں فروخت؛ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ
جھنگ

جھنگ میں آٹے کے بعد روٹی بھی مہنگی، 20 سے 30 روپے میں فروخت؛ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ

جھنگ: ضلع بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تندوروں پر روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیٹی جھنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ…

جھنگ میں آٹے کے بعد روٹی بھی مہنگی، 20 سے 30 روپے میں فروخت؛ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ

جھنگ: ضلع بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تندوروں پر روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیٹی جھنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ عام آٹے کی روٹی 20 روپے جبکہ گندم کے آٹے سے تیار کردہ روٹی 25 سے 30 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے، جس سے شہریوں کو مہنگائی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیٹی جھنگ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مارکیٹ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ضلع بھر میں روٹی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پرائس کنٹرول نرخوں پر مؤثر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مختلف ہوٹلوں اور تندوروں پر اپنی مرضی کے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے مؤثر نگرانی دکھائی نہیں دے رہی۔

پریس ریلیز میں یہ شکایت بھی کی گئی ہے کہ روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اس کے مقررہ وزن کو بھی یقینی نہیں بنایا جا رہا، جس کے باعث شہریوں کو قیمت کے مقابلے میں کم وزن کی روٹی ملنے کی شکایات ہیں۔ کمیٹی کے مطابق بنیادی ضرورت کی اس غذا کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی والے طبقے پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیٹی جھنگ نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں آٹے اور روٹی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور تندوروں پر روٹی کے وزن اور قیمت کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے۔

کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر قیمتوں پر قابو پانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو عوام احتجاج پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں