خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیر خزانہ کا گیس کے شعبے میں اصلاحات آگے بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہڈچ کاروباری وفد کا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دورہسہ فریقی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان اور انگلینڈ کل مد مقابل ہونگےطالبان رجیم میں افغانستان سے دہشتگردی کے پھیلائوسے عالمی سطح پرتشویش میں اضافہبھارت: دُرگا پوجا کے دوران بھگدڑ سے 17 افراد ہلاکوزیر اعظم کی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیمِ نو کی ہدایتفیلڈ مارشل ، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگوجھنگ میں آٹے کے بعد روٹی بھی مہنگی، 20 سے 30 روپے میں فروخت؛ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ
پاکستان

وزیر اعظم کی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیمِ نو کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف نے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیمِ نو کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت آج اسلام آباد میں مال مویشی کے شعبے سے متعلق ایک اعلیٰ سطح…

وزیر اعظم کی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیمِ نو کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف نے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیمِ نو کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایت آج اسلام آباد میں مال مویشی کے شعبے سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔

وزیرِاعظم نے نجی شعبے کے ماہرین کو لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ میں شامل کرکے اسے ایک مؤثر اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ درآمد کیے گئے مویشیوں سے حاصل ہونے والے گوشت اور ڈیری مصنوعات کو ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمد کرنا چاہیے۔

وزیرِاعظم نے اس امر پر زور دیا کہ نجی شعبے کو لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی کے لیے آگے آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے مویشیوں کے لیے جدید اور مؤثر ویکسین تیار کرنے کے لیے قومی سطح کا ایک پلانٹ قائم کرے گی۔

شہباز شریف نے نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر میں لائیو اسٹاک ویکسین پلانٹ قائم کرنے کے لیے ایک ہفتے کے اندر حکمتِ عملی پیش کرنے کی ہدایت کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں