جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں ایک بزرگ شہری جان کی بازی ہار گئے جبکہ زیرِ تعمیر مکان کی چھت گرنے سے دو مزدور زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا حادثہ چک نمبر 449، کھوئی اڈہ گوجرہ روڈ پر پیش آیا جہاں کراسنگ کے دوران ایک موٹرسائیکل اور گدھا گاڑی
جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں ایک بزرگ شہری جان کی بازی ہار گئے جبکہ زیرِ تعمیر مکان کی چھت گرنے سے دو مزدور زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا حادثہ چک نمبر 449، کھوئی اڈہ گوجرہ روڈ پر پیش آیا جہاں کراسنگ کے دوران ایک موٹرسائیکل اور گدھا گاڑی کے درمیان تصادم ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، تاہم 65 سالہ محمد حسین ولد اسلم، سکنہ مدوکی روڈ جھنگ، شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کے لواحقین نے میت کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔
دوسرا حادثہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقے موضع جبوانہ میں پیش آیا، جہاں دو افراد زیرِ تعمیر مکان کی چھت پر کام کر رہے تھے کہ اچانک چھت منہدم ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں مزدور زخمی ہو گئے۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں 40 سالہ محمد ندیم ولد محمد شریف، سکنہ وسو آستانہ، اور 25 سالہ الفت عباس ولد ارشد علی، سکنہ جبوانہ، شامل ہیں۔
















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *