جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا حادثہ جامع چوک، گوجرہ روڈ جھنگ پر
جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا حادثہ جامع چوک، گوجرہ روڈ جھنگ پر پیش آیا، جہاں اچانک بریک لگانے کے باعث ایک رکشہ الٹ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں 60 سالہ صغریٰ بی بی زوجہ محمد یعقوب، 18 سالہ آسیہ بی بی دختر محمد یعقوب، دونوں رہائشی 5 میل گوجرہ روڈ، جبکہ 55 سالہ سلطان علی ولد محمد بخش، رہائشی بائی پاس گوجرہ روڈ شامل ہیں۔
دوسرا حادثہ فیصل آباد روڈ کے ساتویں میل کے قریب پیش آیا، جہاں شدید بارش کے باعث کچے مکان کی کانے اور بالوں سے بنی چھت اچانک گر گئی۔ واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکالا، ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 22 سالہ شان ولد رمضان، 45 سالہ شہناز بی بی زوجہ رمضان اور 3 سالہ عالیہ بی بی دختر عطا محمد شامل ہیں، جو گرین ووڈ سٹی، فیصل آباد روڈ کے رہائشی ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *