728 x 90

جھنگ میں زرعی ادویات کے لائسنس کے لیے تربیتی شیڈول جاری کردیا گیا ہے,ڈاکٹر محمد عمران

جھنگ میں زرعی ادویات کے لائسنس کے لیے تربیتی شیڈول جاری کردیا گیا ہے,ڈاکٹر محمد عمران

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) ضلع جھنگ ڈاکٹر محمد عمران نے زرعی ادویات کے ڈیلر لائسنس کے حصول کے لیے لازمی تربیتی شیڈول نمبر 01-2026 جاری کر دیا ہےانہوں نے بتایا کہ زرعی ادویات کا کاروبار کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے یہ تربیت لازمی ہے، جس کا مقصد کسانوں اور ڈیلرز کو جدید زرعی

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) ضلع جھنگ ڈاکٹر محمد عمران نے زرعی ادویات کے ڈیلر لائسنس کے حصول کے لیے لازمی تربیتی شیڈول نمبر 01-2026 جاری کر دیا ہےانہوں نے بتایا کہ زرعی ادویات کا کاروبار کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے یہ تربیت لازمی ہے، جس کا مقصد کسانوں اور ڈیلرز کو جدید زرعی طریقوں، محفوظ ادویات کے استعمال اور معیاری زرعی مصنوعات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے۔ڈاکٹر محمد عمران کے مطابق تمام درخواست دہندگان اپنی درخواستیں e-Biz پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کروائیں۔ درخواستیں یکم اپریل سے 05 اپریل 2026 تک اپلوڈ کی جا سکیں گی۔ درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی، پاسپورٹ سائز تصویر اور دیگر متعلقہ دستاویزات اپلوڈ کرنا لازمی ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تربیتی سیشن کا شیڈول درج ذیل ہے:تحصیل جھنگ (بمقام جھنگ):ریفریشر کورس: 06 اپریل 2026 تا 12 اپریل 2026
ریگولر کورس: 06 اپریل 2026 تا 08 اپریل 2026تحصیل احمد پور سیال (بمقام احمد پور سیال):ریفریشر کورس: 06 اپریل 2026 تا 12 اپریل 2026ریگولر کورس: 06 اپریل 2026 تا 08 اپریل 2026انہوں نے کہا کہ یہ تربیت زرعی ادویات کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے اور کسانوں و ڈیلرز کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں پر اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos