خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
جھنگ

شورکوٹ میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 جعلی کلینکس سیل، ادویات ضبط

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر تحصیل شورکوٹ میں عطائیوں کے خلاف انسدادِ عطائیت مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت غیر قانونی طبی مراکز کے خلاف سخت کارروائیاں…

شورکوٹ میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 جعلی کلینکس سیل، ادویات ضبط

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر تحصیل شورکوٹ میں عطائیوں کے خلاف انسدادِ عطائیت مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت غیر قانونی طبی مراکز کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 عطائی کلینکس پر چھاپے مارے، جہاں غیر مستند طریقے سے علاج معالجہ کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران موقع پر موجود ادویات کو قبضے میں لے لیا گیا۔

حکام کے مطابق تمام 4 کلینکس کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ملوث افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عطائیت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مستند ڈاکٹروں سے ہی علاج کروائیں اور کسی بھی مشکوک کلینک کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں