728 x 90

جھنگ میں مختلف حادثات و واقعات، کمسن بچی سمیت چار افراد زخمی، خاتون کو بیٹے نے گولی مار دی

جھنگ میں مختلف حادثات و واقعات، کمسن بچی سمیت چار افراد زخمی، خاتون کو بیٹے نے گولی مار دی

جھنگ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور گھریلو تنازعے کے واقعات میں کمسن بچی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ٹوبہ روڈ کے علاقے چک وکیل والا میں درخت کی شاخ گرنے سے 15 سالہ مہک

جھنگ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور گھریلو تنازعے کے واقعات میں کمسن بچی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ٹوبہ روڈ کے علاقے چک وکیل والا میں درخت کی شاخ گرنے سے 15 سالہ مہک فاطمہ زخمی ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز آنے والے طوفان کے باعث درخت کی شاخ ٹوٹ کر لٹک رہی تھی، جو اچانک کھیلتی ہوئی بچی پر آ گری۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب آر ایچ سی شاہ جیونہ لالیان روڈ کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے اپنی والدہ کو گولی مار دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 37 سالہ ثمینہ بی بی زوجہ ضیاء اکبر سینے اور دائیں کلائی پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے انہیں فوری طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔

ادھر سرگودھا روڈ پر ساحل ہسپتال کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل اور گدھا گاڑی کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 30 سالہ امجد علی زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو موقع پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

اسی طرح چنڈ بھروانہ سرگودھا روڈ پر موٹرسائیکل اور ہنڈائی ڈالہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 17 سالہ مزمل شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تمام واقعات میں بروقت رسپانس کے ذریعے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ متعلقہ ادارے مختلف واقعات کی مزید تحقیقات میں مصروف ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos