جھنگ میں کسان بورڈ پاکستان کی جانب سے ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر کسان بورڈ پاکستان ظفر حسین خان،مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالجبار خان ، مہر ارشاد منڈ، مہر حآکم خان سیال ، پاکستان کسان اتحاد کے ضلع جنرل سیکرٹری مہر واجد نول سمیت مختلف کسان تنظیموں کے نمائندوں
جھنگ میں کسان بورڈ پاکستان کی جانب سے ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر کسان بورڈ پاکستان ظفر حسین خان،مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالجبار خان ، مہر ارشاد منڈ، مہر حآکم خان سیال ، پاکستان کسان اتحاد کے ضلع جنرل سیکرٹری مہر واجد نول سمیت مختلف کسان تنظیموں کے نمائندوں اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کسان بورڈ پاکستان ظفر حسین خان نے حکومت کی موجودہ پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی پالیسیاں “کسان مکاؤ” ہیں جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ظفر حسین خان نے پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قیمتیں واپس لی جائیں تاکہ کسانوں کو ریلیف مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا آئین اور قانون حکومت کو پابند کرتا ہے کہ وہ گندم کی قیمت کا تعین کرے، اس لیے کسانوں کے مفاد میں فوری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ گندم کی فی من قیمت کم از کم 3500 روپے مقرر کرکے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ مزید کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں فوری کمی کی جائے کیونکہ اس کے بغیر کسانوں کو حقیقی ریلیف نہیں مل سکتا۔
صدر کسان بورڈ نے سوال اٹھایا کہ اگر حکومت کے پاس سبسڈی کے لیے فنڈز موجود تھے تو ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیوں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کسان گزشتہ دو سالوں سے مسلسل نقصانات برداشت کر رہے ہیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ کاشتکاروں پر رحم کرتے ہوئے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *