شہر میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر 21.40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد واسا جھنگ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں بارشی پانی کی نکاسی کا آپریشن شروع کر دیا۔ واسا کی ٹیمیں بارش کے فوراً بعد مختلف شاہراہوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں پہنچ گئیں اور نکاسیٔ
شہر میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر 21.40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد واسا جھنگ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں بارشی پانی کی نکاسی کا آپریشن شروع کر دیا۔ واسا کی ٹیمیں بارش کے فوراً بعد مختلف شاہراہوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں پہنچ گئیں اور نکاسیٔ آب کے لیے مشینری اور عملہ متحرک کر دیا گیا۔
واسا حکام کے مطابق بروقت اور مؤثر اقدامات کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ باقی رہ جانے والے مقامات پر بھی نکاسیٔ آب کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے اور آمدورفت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔
واسا کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران اور اس کے بعد تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور فیلڈ ٹیمیں مکمل طور پر متحرک رہیں، جس کے نتیجے میں اہم شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پر بروقت قابو پایا گیا۔ ادارے کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
واسا جھنگ کے مطابق ادارہ مون سون کے دوران ہائی الرٹ ہے اور مؤثر نکاسیٔ آب، فوری رسپانس اور بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے شب و روز کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *