خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ میں 6 محرم الحرام کا مرکزی علم و ذوالجناح جلوس پُرامن اختتام پذیر، ضلع بھر میں 28 جلوس اور 222 مجالس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات

ضلع جھنگ میں 6 محرم الحرام کے موقع پر علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس محلہ ٹاہلیانوالہ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا نماز مغرب سے قبل گلی ظہور شاہ…

جھنگ میں 6 محرم الحرام کا مرکزی علم و ذوالجناح جلوس پُرامن اختتام پذیر، ضلع بھر میں 28 جلوس اور 222 مجالس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات

ضلع جھنگ میں 6 محرم الحرام کے موقع پر علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس محلہ ٹاہلیانوالہ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا نماز مغرب سے قبل گلی ظہور شاہ پہنچ کر پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے دوران عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 6 محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں مجموعی طور پر 28 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 222 مجالس عزا منعقد کی جائیں گی۔ محرم الحرام کے اجتماعات کے پُرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

حساسیت کے اعتبار سے جلوسوں کی درجہ بندی کرتے ہوئے 6 جلوسوں کو کیٹیگری “اے”، 7 کو “بی” اور 15 کو “سی” کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح مجالس کے حوالے سے 21 مجالس “اے”، 62 “بی” جبکہ 139 مجالس “سی” کیٹیگری میں شمار کی گئی ہیں۔

محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مجموعی طور پر 583 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جو جلوسوں کے راستوں، امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی اور عزاداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جلوسوں کے راستوں کی نگرانی، داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں