جھنگ پولیس ڈرگ ڈیلرز کے خلاف ان ایکشن،بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت منشیات کے خلاف ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ،تھانہ وریام والا پولیس کی ڈرگ ڈیلرز کے خلاف بڑی کاروائی,سرچ آپریشن کے دوران…

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت منشیات کے خلاف ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ،تھانہ وریام والا پولیس کی ڈرگ ڈیلرز کے خلاف بڑی کاروائی,سرچ آپریشن کے دوران دو منشیات فروشوں کو 11 کلوگرام زائد چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا,ملزمان نجم عباس کے خلاف 9E جبکہ عون رضا کے خلاف 9C کے تحت تھانہ وریام میں مقدمات درج, ڈرگ کے بڑے ڈیلرز کی انفارمیشن کیلئے ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں،ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش، مزید کاروائیوں کی ہدایت


