خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ پولیس کے افسران اور جوانوں کی ویلفئیر کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

جھنگ پولیس کے افسران اور جوانوں کی ویلفئیر کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اقبال میموریل ہسپتال جھنگ، رائل سکول جھنگ اور دی ایجوکیٹرز…

جھنگ پولیس کے افسران اور جوانوں کی ویلفئیر کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

جھنگ پولیس کے افسران اور جوانوں کی ویلفئیر کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اقبال میموریل ہسپتال جھنگ، رائل سکول جھنگ اور دی ایجوکیٹرز (السید کیمپس جھنگ) کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردئیے، جن کے تحت جھنگ پولیس کے افسران جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ نیز شہدائے پولیس کے خاندانوں کو ذیل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اقبال میموریل ہسپتال جھنگ کی جانب سے حاضر سروس پولیس افسران اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے مشورے، سرجری اور آپریشن کی فیس میں پچاس فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ پولیس شہداء کے خاندانوں کا علاج مکمل طور پر مفت ہوگا۔رائل سکول جھنگ کی طرف سے حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں کی فیس میں پچاس فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ پولیس شہداء کے بچوں کو مکمل مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔اسی طرح دی ایجوکیٹرز (السید کیمپس جھنگ) کی جانب سے حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں کی فیس میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ پولیس شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر کہا کہ “پولیس فورس کے بہادر افسران اور شہدائے پولیس کے خاندانوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔یہ اقدامات پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کا اعتراف ہیں اور ہم مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھیں گے۔ تاکہ پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے.

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں