خزانے اور محصولات کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، برآمدات اور اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں کاروباری اور برآمدی شعبوں کے نمائندوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ
خزانے اور محصولات کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، برآمدات اور اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں کاروباری اور برآمدی شعبوں کے نمائندوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت تجارت، وزارت خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، تجارت کو آسان بنانے اور ملک کا برآمدی شعبہ مضبوط بنانے کیلئے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔
اجلاس میں تجارت کو آسان بنانے، صنعتی مسابقت مضبوط بنانے اور برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کیلئے مختلف پالیسی اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *