حکومت پائیداراقتصادی ترقی پرتوجہ دے رہی ہے،وزیرخزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی استحکام کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور اب حکومت پائیدار ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ میں ایشیائی مالیاتی…

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی استحکام کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور اب حکومت پائیدار ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے ہانگ کانگ میں ایشیائی مالیاتی فورم کے موقع پر بلوم برگ ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اب ہم معیشت میں بنیادی تبدیلیوں کے ذریعے اسے برآمدات پر منتقل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مالیاتی استحکام کیلئے یوآن ڈی نومینیٹڈ بانڈز جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ کی بیل آئوٹ قرضے کی شرائط پر پورا اُترنے کی حکومت کی اُمید کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پانڈا بانڈز اور چینی سرمائے کی منڈیوں سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اِس بات پر افسوس ہے کہ ہم نے اِس سے پہلے استفادہ کیوں نہیں کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف جو آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا چاہتا ہے کہ پاکستان اپنے ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرے اور دسمبر میں اُس کی ملک کی مجموعی پیداوار کی شرح دس فیصد سے بڑھ کر تیرہ اشاریہ پانچ فیصد پر پہنچ جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنے ہدف کے حصول کی راہ پر گامزن ہیں۔


