دنیا بھر میں آیوڈین کی کمی سے بچاؤ کا دن منایا گیا، آیوڈین ملا نمک استعمال کرنے کی اہمیت اجاگر
آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ دن کا مقصد آیوڈین کے استعمال کی اہمیت اور صحت پر اسکے اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ آیوڈین ایک اہم…

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
دن کا مقصد آیوڈین کے استعمال کی اہمیت اور صحت پر اسکے اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
آیوڈین ایک اہم غذائی جزو ہے جس کی جسم کو تھائیرائڈغدود کیلئے ضرورت ہوتی ہے۔
یہ غدود جسم کے کئی افعال پر اثر انداز ہوتا ہے جن میں دل کی دھڑکن، میٹابولزم، جسمانی درجہ حرارت اور پٹھوں کا سکڑاؤشامل ہیں۔


