خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

دو مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد زخمی، بچے کا بازو ٹوکہ مشین میں آ کر کٹ گیا

جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع…

دو مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد زخمی، بچے کا بازو ٹوکہ مشین میں آ کر کٹ گیا

جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو بائی پاس پھاٹک مدوکی روڈ پر موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے کے باعث موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔ زخمیوں میں 45 سالہ عبد الخالق اور ان کی اہلیہ 40 سالہ پروین بی بی شامل ہیں، جن کا تعلق 18 ہزاری سے بتایا گیا ہے۔

دوسرا حادثہ فیصل آباد روڈ پر گرین ووڈ سٹی کے قریب پیش آیا جہاں چارہ کاٹتے ہوئے 12 سالہ بچے کا ہاتھ ٹوکہ مشین میں آ گیا، جس کے نتیجے میں اس کا دایاں بازو شدید متاثر ہو کر کٹ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے زخمی بچے شبیر احمد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں