خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

رمضان المبارک کے حوالہ سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت رمضان المبارک کے حوالہ سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں امن کمیٹی کے ممبران…

رمضان المبارک کے حوالہ سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت رمضان المبارک کے حوالہ سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں امن کمیٹی کے ممبران سمیت انجمن تاجران و دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لوگ امن و امان کے قیام کے لئے بھر پور کردار ادا کریں، اسلام ہمیں ہم آہنگی ،رواداری، اخوت و بھائی چارہ اور امن و امان کا درس دیتا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے کہا کہ اسلامی تاریخ میں امن و امان کے لحاظ سے باہمی بھائی چارہ،اخوت اور رواداری مسلمانوں کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ تمام مسالک کے علماءکرام اپنے خطبات میں امن و امان کے حوالہ سے درس دیں،ضلع میں امن برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ اجلا س میں رمضان المبارک کے حوالہ سے سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیااور ہدایات جاری کی گئیں کہ ماہ رمضان میں امن اور رواداری کے حوالہ سے ہم سب بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔بعد ازاں شرکاءاجلا س نے امن کے حوالے سے انتظامیہ سے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کےلئے دعا بھی کروائی گئی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں