خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

ریسکیو 1122 جھنگ میں پری فلڈ ڈرائی موک ایکسرسائز کا انعقاد، عملی مظاہرہ پیش

پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) جھنگ کے زیرِ اہتمام سنٹرل اسٹیشن پر پری فلڈ ڈرائی موک ایکسرسائز کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریوں…

ریسکیو 1122 جھنگ میں پری فلڈ ڈرائی موک ایکسرسائز کا انعقاد، عملی مظاہرہ پیش

پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) جھنگ کے زیرِ اہتمام سنٹرل اسٹیشن پر پری فلڈ ڈرائی موک ایکسرسائز کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریوں اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کا عملی جائزہ لینا تھا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ جناب علی اکبر بھنڈر تھے، جنہوں نے مشق کا تفصیلی معائنہ کیا اور ریسکیو ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، بروقت ردعمل اور مربوط حکمتِ عملی کو سراہا۔
موک ایکسرسائز کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے فرضی سیلابی صورتحال میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور دیگر ہنگامی اقدامات کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
اس مشق میں ڈی او سول میڈم شازیہ کلثوم اور ان کی ٹیم نے بھرپور شرکت کی۔ ایکسرسائز کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ کسی بھی ممکنہ سیلابی ایمرجنسی کی صورت میں تمام ادارے مکمل طور پر تیار ہوں اور بروقت و مؤثر انداز میں ریسکیو آپریشنز انجام دے سکیں۔
مشق کے دوران مختلف محکموں کے درمیان رابطہ کاری، وسائل کے مؤثر استعمال اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ سلطان محمود نے کہا کہ اس طرح کی مشقوں کا مقصد ادارہ جاتی استعداد کار کو بہتر بنانا اور عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ قدرتی آفات، خصوصاً سیلاب کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں اور اپنی جان و مال کا تحفظ یقینی بنا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ایسے تربیتی اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے۔
اس موقع پر مختلف میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی اور عوامی آگاہی کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں