خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

ریسکیو 1122 جھنگ کے ٹاؤن اسٹیشن حویلی بہادر شاہ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا،

پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) کے زیرِ انتظام جھنگ کے ٹاؤن اسٹیشن حویلی بہادر شاہ کا باقاعدہ افتتاح آج بروز بدھ، 22 اپریل 2026 کو مہمانانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ جناب علی اکبر بھنڈر…

ریسکیو 1122 جھنگ کے ٹاؤن اسٹیشن حویلی بہادر شاہ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا،

پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) کے زیرِ انتظام جھنگ کے ٹاؤن اسٹیشن حویلی بہادر شاہ کا باقاعدہ افتتاح آج بروز بدھ، 22 اپریل 2026 کو مہمانانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ جناب علی اکبر بھنڈر اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل (ریٹائرڈ) غضنفر قریشی کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے مہمانوں کو سلامی پیش کی۔
نئے اسٹیشن کے قیام سے حویلی بہادر شاہ اور گردونواح کے علاقوں میں ایمرجنسی خدمات کی فراہمی مزید مؤثر اور تیز ہو جائے گی، جس سے مقامی آبادی کو بروقت امداد میسر آئے گی۔
ڈپٹی کمشنر جھنگ جناب علی اکبر بھنڈر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
“ریسکیو 1122 کی خدمات پنجاب بھر میں عوام کے لیے ایک مثالی حیثیت رکھتی ہیں۔ حویلی بہادر شاہ میں اس نئے اسٹیشن کے قیام سے شہریوں کو فوری اور معیاری ایمرجنسی سہولیات فراہم ہوں گی۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر فرد کو ہنگامی حالات میں بروقت مدد حاصل ہو۔”
ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل (ر) غضنفر قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ
“جس طرح ریسکیو 1122 دیگر علاقوں میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور خدمات انجام دے رہا ہے، اسی طرح یہ ادارہ حویلی بہادر شاہ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ اس اسٹیشن کے قیام سے ایمرجنسی ردعمل کی رفتار میں نمایاں بہتری آئے گی۔”
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
“ریسکیو 1122 کا مشن ہر ایمرجنسی میں فوری اور مؤثر ردعمل فراہم کرنا ہے، تاہم عوامی شعور اور تعاون اس عمل کو مزید مؤثر بناتے ہیں۔”
نئے اسٹیشن کے ذریعے ریسکیو 1122 جھنگ کی ٹیم حویلی بہادر شاہ اور ملحقہ دیہات و قصبات میں ہنگامی طبی امداد، آگ بجھانے اور دیگر ریسکیو آپریشنز کی سہولیات فراہم کرے گی۔
تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے اسٹیشن کے اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی خدمات کو سراہا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 سے فوری رابطہ کریں اور ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں