سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر مکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 جھنگ کے زیر اہتمام ہیڈ تریموں کے مقام پر ایک جامع فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ مشق کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے کی جبکہ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے
سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر مکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 جھنگ کے زیر اہتمام ہیڈ تریموں کے مقام پر ایک جامع فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ مشق کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے کی جبکہ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے موقع پر پہنچ کر انتظامات، تیاریوں اور مختلف اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
فلڈ موک ایکسرسائز کا مقصد ممکنہ سیلابی صورتحال میں اداروں کے باہمی رابطے، دستیاب وسائل کی مؤثر کارکردگی اور بروقت ریسپانس کو یقینی بنانا تھا۔ اس مشق میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، پی ڈی ایم اے، محکمہ انہار، لائیو اسٹاک، سول ڈیفنس، ایگریکلچر، ایجوکیشن، ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
مشق کے دوران مختلف اداروں کی جانب سے معلوماتی و آگاہی اسٹالز قائم کیے گئے جہاں سیلابی حالات میں استعمال ہونے والے آلات، حفاظتی اقدامات اور ریسکیو آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے ڈپٹی کمشنر کو تمام اسٹالز کا دورہ کرواتے ہوئے اداروں کی تیاریوں اور سہولیات سے آگاہ کیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے کشتی رانی، سکوبا ڈائیونگ، ڈوبنے والے افراد کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کرنے اور ایمرجنسی انخلا کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی کمیونیکیشن سسٹم کی فعالیت برقرار رکھنے کے لیے وائرلیس کمیونیکیشن کے مؤثر استعمال پر بھی عملی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی تیاریوں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ اور مربوط حکمت عملی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو بروقت اور بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار سیلاب، طوفان اور دیگر قدرتی آفات سمیت ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *