خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون، 75.6 ارب روپے کا سامان قبضے میں لے لیا گیا

سمگلنگ کے خلاف جاری ملک گیر کریک ڈاون میں ایک سال کے دوران پچھہتر ارب ساٹھ کروڑروپے کا سمگل شدہ سامان قبضے میں لیا گیا ہے۔ پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر تمام…

سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون، 75.6 ارب روپے کا سامان قبضے میں لے لیا گیا

سمگلنگ کے خلاف جاری ملک گیر کریک ڈاون میں ایک سال کے دوران پچھہتر ارب ساٹھ کروڑروپے کا سمگل شدہ سامان قبضے میں لیا گیا ہے۔

پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر تمام غیر قانونی راستوں کی بندش سمیت سخت سرحدی حفاظتی اقدامات نے اسمگلنگ پر قابو پانے میں مدد کی۔ملک بھر میں چون سے زائد مشترکہ چیک پوسٹوں نے اسمگل شدہ سامان کو آبادی والے علاقوں تک پہنچنے سے روکا جبکہ بلوچستان میں اسمگلنگ کے متبادل راستوں کو روکنے کے لیے مزید دو مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کی

گئی ہیں۔

دیگر اقدامات میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون، فیول پمپس کی ڈیجیٹلائزیشن، بلوچستان کے علاقے کنٹانی میں سمندری رکاوٹ اور قانونی پیٹرول پمپس کی شناخت کے لیے جی آئی ایس ایپلی کیشن شامل ہیں۔

ادھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اہم سمگلنگ پوائنٹس پر پینتیس ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

دریں اثنا انسداد انسانی سمگلنگ مہم بھی تیز کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں چھ سو پانچ انسانی سمگلر گرفتار کئے گئے ، اڑتالیس بدعنوان افسران کو برطرف اور ایک سو پچپن کو بلیک لسٹ کیا گیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں