خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

سوشل ویلفیئر دفتر میں خصوصی افراد میں ہمت کارڈ کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد

سوشل ویلفیئر کے دفتر میں خصوصی افراد میں ہمت کارڈ کی تقیسم کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کی مہمان خصوصی اے ڈی سی آر محترمہ مرحبا نعمت تھیں جبکہ تقریب میں…

سوشل ویلفیئر دفتر میں خصوصی افراد میں ہمت کارڈ کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد

سوشل ویلفیئر کے دفتر میں خصوصی افراد میں ہمت کارڈ کی تقیسم کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کی مہمان خصوصی اے ڈی سی آر محترمہ مرحبا نعمت تھیں جبکہ تقریب میں سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ عابدہ بشیر، سابق ڈائریکیٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کاشف نثار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاہد امین،قطر چیئریٹی کے نعمان گیلانی،الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے طارق فاروق صابری،جسپال سنگھ،سماجی کارکن امیر مزاری اور انسانی حقوق کے سماجی کارکن آصف منور نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف نثار نےبتایا ضلع جھنگ میں 10 ہزار سے زائد خصوصی افراد  رجسٹرڈ ہیں انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس دوطرح کے خصوصی افراد رجسٹرڈ ہیں ایک وہ جو کسی بھی کام کرنے کے لئے فٹ ہیں جبکہ دوسرے وہ افراد جوکوئی بھی کام نہیں کر پاتے کام کرنے والے فٹ افراد کی تعداد تقریبا تین ہزار کے قریب ہے جنہیں مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمت فراہم کرنے کے لئے اقداما ت کئے جاتے ہیں جبکہ جو خصوصی افراد کوئی بھی کام کرنے کے قابل نہیں ہوتے ان کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے انتہائی اہم اقدام کیا گیا ہے اور انہیں مالی مدد فراہم کرنے کے لئے ہمت کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے، جھنگ میں اب تک 2500 خصوصی افراد کو رجسدٹرڈ کیا گیا ہے،جس کی ان کے  محکمے کے عملہ نے گھر گھر جا کر تصدیق کی ہے ،جو یقینی طور پر قابل ستائش ہے،یہ تعداد پنجاب بھر میں سب سے زیادہ ہے پہلے فیز میں ضلع بھر میں 400 افراد کو ہمت کارڈ جاری کئے جارہے ہیں اسی طرح مرحلہ وار تمام تصدیق شدہ افراد کو ہمت کارڈ جاری کئے جائیں گئے جس پر انہیں ہر تین ماہ بعد دس ہزار پانچ سو روپے ملیں گے ۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ عابدہ بشیر نے اپنے خطاب میں کہا وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف جیسا نہ کوئی آیا ہے اور نہ کوئی آئے گا انہیں عوام کا درد محسوس ہوتا اور وہ اس کے لئے دن رات کوشاں ہیں، تقریب کے آخر میں تمام خصوصی افراد میں محترمہ مرحبا نعمت اورمحترمہ عابدہ بشیر نے  بنک عملہ کے ساتھ پہلے تین ماہ کی رقم 10 ہزار 500 اور ہمت کارڈ تقیسم کئے، ہمت کارڈ ملنے والوں کے لواحقین نے محترمہ مریم نواز کے اس اقدام کو سراہا اور انہیں دعائیں دیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں