خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
معیشت

سکھر سے حیدرآبادموٹروے پر کام رواں سال شروع ہوجائے گا،سینیٹ کو یقین دہانی

سینیٹ کو آج (منگل) بتایا گیا ہے کہ سکھر سے حیدرآبادموٹروے M-6 منصوبے پر کام رواں سال شروع کردیا جائے گا۔ وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ…

سکھر سے حیدرآبادموٹروے پر کام رواں سال شروع ہوجائے گا،سینیٹ کو یقین دہانی

سینیٹ کو آج (منگل) بتایا گیا ہے کہ سکھر سے حیدرآبادموٹروے M-6 منصوبے پر کام رواں سال شروع کردیا جائے گا۔ وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ اس موٹروے کو کراچی تک توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم شاہراتی منصوبہ اور وزیراعظم شہبا ز شریف کی ترجیحات میں سے ایک اور اس کی تکمیل سے معیشت کو بہت فائدہ پہنچے گا۔وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایاکہ حکومت مختلف کھیلوں کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار نے ایوان کو تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت امور خارجہ غیر ملکی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کے لئے فریقین کی باہمی مشاورت سے ایک جامع قونصلر پالیسی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کی تشکیل کے دوران پاکستان بین الاقوامی فریم ورک کے ذریعے غیرممالک میں اپنے شہریوں کے تحفظ کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسحق ڈار نے کہا کہ ہمارے قونصلر افسران قید میں یا زیرِ حراست پاکستانی شہریوں سے ملاقاتیں کرکے ان کے لئے قانونی انتظامات کرتے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں