سکیورٹی فارمولے کے موثر نتائج ، رابری سمیت سٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی،ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے سکیورٹی فارمولے کے موثر نتائج ، رابری سمیت سٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ میں ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال…

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے سکیورٹی فارمولے کے موثر نتائج ، رابری سمیت سٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ میں ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر وارداتوں کی روک تھام کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا جس میں شہریوں کی بھاری رقوم کی ایک جگہ سے دوسری جگہ پولیس کی حفاظتی تحویل میں منتقلی کیلئے پولیس شاہین اسکواڈ کو ذمہ داریاں سونپی گئیں، جسکا باقاعدہ ایک میکانزم بنایا گیا اور شہریوں کے رابطے کیلئے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا۔ جھنگ پولیس کے اس اقدام کی بدولت رابری سمیت دیگر تمام سٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔پولیس کے اس اقدام سے مجموعی طور پر 22 شہری مستفید ہوئے جنکی مجموعی طور پر 8 کروڑ سے زائد روپے کی رقم بحفاظت پہنچائی گئی۔شہریوں نے نہ صرف پولیس کا شکریہ ادا کیا بلکہ ڈی پی او جھنگ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے وارداتوں میں کمی کا ایک عنصر قرار دیا۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہری وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔اور اپنی بھاری رقوم کی بحفاظت منتقلی کیلئے جاری کی گئی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں، ڈی پی او نے واضح کیا کہ اس سروس کا بلکل کوئی معاوضہ نہیں ہے اگر کوئی ہمارا اہلکار رقم کا مطالبہ کرے تو فورا سے پہلے ہمیں اسی ہیلپ لائن پر آگاہ کریں۔


