خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

سیاحت کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل

سیاحت کا شعبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد ملک کی ترقی کے لئے اس کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔…

سیاحت کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل

سیاحت کا شعبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد ملک کی ترقی کے لئے اس کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔

اس سلسلے میں آئی ٹی بی برلن 2025 میں پاکستان کی شرکت نے سیاحت کے شعبے کو اجاگر کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

جرمنی میں پاکستان کے سفیر نے برلن میں “پاکستان پویلین” کا افتتاح کیا، جس میں گرین ٹورازم کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیت پاکستان کی سیاحتی صنعت کے اہم سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔

پاکستانی پویلین میں روایتی کھانوں اور دستکاری کے علاوہ موسیقی کا شاندارمظاہرہ پیش کیا گیا۔

پویلین میں ملک کی دلکش قدرتی خوبصورتی، وسیع ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کی عکاسی کی گئی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں