سیف سٹی جھنگ کا جعلی اور کلون نمبر پلیٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 17 ایف آئی آرز درج، 29 گاڑیاں بند
سیف سٹی جھنگ کی جدید مانیٹرنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے جعلی، بوگس، کلون اور ٹمپرڈ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اب تک 17 ایف آئی…

سیف سٹی جھنگ کی جدید مانیٹرنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے جعلی، بوگس، کلون اور ٹمپرڈ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اب تک 17 ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں، جبکہ 29 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بند کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔
سیف سٹی جھنگ کا جدید مانیٹرنگ سسٹم مشکوک گاڑیوں کی نشاندہی اور ٹریسنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بروقت کارروائی میں مؤثر معاونت مل رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال کی روک تھام، قانون شکن عناصر کی نشاندہی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
سیف سٹی جھنگ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر صرف محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ اصل اور قانونی طور پر منظور شدہ نمبر پلیٹس استعمال کریں۔ جعلی، بوگس، کلون یا ٹمپرڈ نمبر پلیٹس کا استعمال قانونی کارروائی کا باعث بن سکتا ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ قانون کی پاسداری کریں اور جرائم کی روک تھام اور محفوظ معاشرے کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں


