خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے خوشحال دیہات پروگرام کے لیے 24 ارب روپے کی منظوری دے دیسکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیےپاکستان ریلوے نے آمدن میں تاریخی 100 ارب روپے کا سنگ میل عبور کر لیا: حنیف عباسیامریکی حکام کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکتنائیجیریا میں 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاریبھارت نے مسقط میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیاپاکستانی ادویات قبضے میں لینے ، انہیں جلانے کی کوشش پر افغانستان میں احتجاج شروع ہوگیاسترہ ممالک کی ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
جھنگ

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل احمد پور سیال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل…

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل احمد پور سیال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن اور اسسٹنٹ کمشنر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ریلیف کیمپ میں ادویات کی دستیابی و طبی سہولیات کی فراہمی سمیت پینے کے صاف پانی و کھانے کی فراہمی کو چیک کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے بنائی گئی خیمہ بستی میں سہولیات اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین کی سہولیات کے پیش نظر کئے گئے انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کا از خود براہ راست جائزہ لے رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین کےلئے ناشتہ ،دوپہر اور رات کے کھانے سمیت بچوں کو دودھ کی فراہمی کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران اور سٹاف سیلاب سے مثاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔محکمہ صحت، ریونیو اور ریسکیور1122کا سٹاف نشیبی علاقوں میں مکینوں کو طبی سہولیات، کھانا و راشن کی فراہمی کےلئے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں طبی سہولیات و علاج معالجہ سمیت ریلیف کیمپ میں سہولیات و دیگر انتظامات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ سیلاب متاثرین بچوں کیلئے قائم فیلڈ سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں ۔محکمہ زراعت کا سٹاف جانوروں کو چارہ کی فراہمی جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کا سٹاف جانوروں کی ویکسی نیشن بھی کر رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت اورریسکیوکی ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ ہیں۔سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں