خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

سی پی ڈی آئی ،عوام دوست فاونڈیشن اور پی ڈبلیو ایس کے مشترکہ ڈسٹرکٹ ایکشن گروپ کے زیر اہتمام میٹنگ کا انعقاد۔

سی پی ڈی آئی عوام دوست فاونڈیشن اور پی ڈبلیو ایس کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ ایکشن گروپ کے زیر اہتمام سی پی ڈی آئی کے ریجنل آفس جھنگ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔…

سی پی ڈی آئی ،عوام دوست فاونڈیشن اور پی ڈبلیو ایس کے مشترکہ ڈسٹرکٹ ایکشن گروپ کے زیر اہتمام میٹنگ کا انعقاد۔

سی پی ڈی آئی عوام دوست فاونڈیشن اور پی ڈبلیو ایس کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ ایکشن گروپ کے زیر اہتمام سی پی ڈی آئی کے ریجنل آفس جھنگ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا جھنگ سہیل ریاض چوہدری نے شناختی کارڈ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اہم باتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نادرا کے نئے قوانین کے تحت شناختی کارڈ کے حصول کے لیے اب پیدائش، شادی، موت اور طلاق کے کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ کی ضرورت یقینی ہوگئی ہے۔ انہوں نے ایکشن گروپ اور سول سوسائٹی سے عوامی بیداری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا کہ سول سوسائٹی آگاہی سیشنز منعقد کرکے اور عوامی شہری رجسٹریشن کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کرکے نادرا کی حمایت کریں۔ میٹنگ میں پیدائش، موت، شادی، اور طلاق کے اندراج سے متعلق وسیع چیلنجز پر بھی توجہ دی گئی، بشمول دور دراز کے علاقوں میں محدود رسائی، کمیونٹی شعوری بیداری کی کمی، پیچیدہ دستاویزات کی ضروریات کے متعلق گفتو شنید ہوئی اور دور دراز علاقوں میں موبائل وینس کے ذریعے شناختی کارڈ بنائے جانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ شرکاء نے مختلف سوالات بھی اٹھائے اور رسائی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو ان عملوں کے بارے میں بہتر طور پر آگاہ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں گئیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نے سی پی ڈی آئی، پاٹنر تنظیموں اور نیٹ ورک تنظیموں سے ضلع بھر میں یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے بروقت اندراج کےلئے نچلی سطح پر آگاہی پھیلانے اور سول رجسٹریشن کو آسان بنانے میں مشترکہ کوشیشیں کرنے کے عزم کو بھی سراہا۔ اس میٹنگ کے بعد ایکشن گروپ میں معلومات تک رسائی،شفافیت اور احتساب کے عمل کو فروغ دیتے ہوئے لوکل سطح کی شہریوں کے مسائل بھی زیر بحث لائے گئے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں