خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

سی پی ڈی آئی اورعوام دوست فاونڈیشن کے اشتراک سے کام کے بہترین طریقے،کام کے اثرات اور آئندہ حکمت عملی کے عنوان پر لرننگ ورکشاپ کا انعقاد

سی پی ڈی آئی پاکستان اور عوام دوست فاونڈیشن کے اشتراک سے نجی ہوٹل میں "کام کے بہترین طریقے،کام کے اثرات اور آئندہ حکمت عملی" کے عنوان پر لرننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا.ورکشاپ…

سی پی ڈی آئی اورعوام دوست فاونڈیشن کے اشتراک سے کام کے بہترین طریقے،کام کے اثرات اور آئندہ حکمت عملی کے عنوان پر لرننگ ورکشاپ کا انعقاد

سی پی ڈی آئی پاکستان اور عوام دوست فاونڈیشن کے اشتراک سے نجی ہوٹل میں “کام کے بہترین طریقے،کام کے اثرات اور آئندہ حکمت عملی” کے عنوان پر لرننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا.ورکشاپ میں یوتھ کونسل،افراد باہم معذوری،ایکشن گروپ،(PRAG)،وویمن لیڈرز،مذہبی اقلیتوں سمیت سرگرم شہریوں نے شمولیت کی۔ورکشاپ میں سی پی ڈی آئی کے صوبائی مینیجر فیصل منظور انور،عوام دوست فاونڈیشن کے فوکل پرسن آصف منور نے شرکاء سے گفتگو گی۔ عوام دوست فاونڈیشن کے فوکل پرسن آصف منور نے سی پی ڈی آئی اور عوام دوست فاونڈیشن کے”سٹیزن فار گڈ گورننس پراجیکٹ کے تحت دوسالہ کارکردگی رپورٹ شرکاء کے سامنے پیش کی۔ آصف منور نے بتایا کہ انہوں نے شعوری آگاہی کےلئے مختلف نوعیت کے 29پروگرام منعقد کئے جن میں691افراد نے ڈائریکٹ شمولیت کی۔246مرد، 160خواتین،23افراد باہم معذوری سے تعلق رکھنے والےافراد اور 262 مذہبی اقلیتی افراد اس پروگرام سے مستفید ہوئے۔ان دو سالوں میں شفافیت اور احتساب کے عمل کی بہتری کےلئے معلومات تک رسائی کے قانون کو استعمال کرتے ہوئے 54 درخواستیں مختلف اداروں کو ارسال کی گئیں جبکہ ان درخواستوں پر چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب لاہور اور پاکستان انفارمیشن کمشنر اسلام آباد کو شکایات بھی درج کروائی گئیں۔54 درخواستوں میں سے شکایت کرنے پر 8 اداروں نے جواب دیا جبکہ 46 اداروں نے اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جواب تک نہ دیا جن پر پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت جھنگ کرسچن کمیونٹی کے لئے یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں کرسچن میرج رجسٹریشن کو منظور کروایا گیا، لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن کروایاگیا،احمد پور سیال میں سکھ برادری کے نمائندگان کے ساتھ ملکر گردوارہ قلعہ لال سنگھ کو وا گزار کروایاگیا،افراد باہم معذوری سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل حل کروائے اور عوامی و شہری مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشش کی گئی۔لوکل گورنمنٹ سسٹم کی بحالی کے لیے آواز اٹھائی گئی۔ ضلع جھنگ میں مختلف طرح کے سروے کیے گئے تاکہ حکومت اور سول سوسائٹی مل کر عوامی مسائل کا حل کر سکے۔ اس موقع پر پروگرام کو بہترین چلانے کے لیے شرکاء سے رائے بھی لی گئی اور دو سالہ کاموں کا جائزہ بھی لیا گیا تاکہ مزید بہتری لائی جا سکے۔سی پی ڈی ائی کے صوبائی منیجر فیصل منظور انور نے کہا کہ ضلع جھنگ کی بہتری کے لیے سول سوسائٹی تنظیمیں ملکر ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہیں گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں