شورکوٹ میں دو مختلف واقعات کے دوران ایک کمسن بچہ جاں بحق جبکہ ایک 28 سالہ نامعلوم شخص کی لاش قبرستان سے برآمد ہوئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا واقعہ اڈہ مبارک شاہ، 7 گگھ کینٹ روڈ شورکوٹ کے قریب پیش آیا، جہاں گھر کے قریب کھیلتے ہوئے 8 سالہ بچہ کھڑے ٹریکٹر کے ہلوں
شورکوٹ میں دو مختلف واقعات کے دوران ایک کمسن بچہ جاں بحق جبکہ ایک 28 سالہ نامعلوم شخص کی لاش قبرستان سے برآمد ہوئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا واقعہ اڈہ مبارک شاہ، 7 گگھ کینٹ روڈ شورکوٹ کے قریب پیش آیا، جہاں گھر کے قریب کھیلتے ہوئے 8 سالہ بچہ کھڑے ٹریکٹر کے ہلوں سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس روانہ کی۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو قریبی ڈاکٹر بچے کو پہلے ہی مردہ قرار دے چکا تھا۔ تاہم لواحقین کے اصرار پر ریسکیو ٹیم نے بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کردیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت زین ولد اشرف، عمر 8 سال، کے نام سے ہوئی، جس کے سر پر شدید چوٹ اور ماتھے پر گہرا زخم آیا تھا۔
دوسرے واقعے میں غازی پیر قبرستان، جھنگ روڈ شورکوٹ سے ایک 28 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پولیس کنٹرول سے اطلاع موصول ہوئی کہ قبرستان میں ایک شخص کی لاش پڑی ہے، جس پر قریبی ایمبولینس کو روانہ کیا گیا اور پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ایک 28 سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پایا، جس کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا۔ پولیس کی کارروائی کے بعد لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کردیا گیا۔ دونوں واقعات کے حوالے سے متعلقہ پولیس کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *