خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

شورکوٹ میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات، 3 افراد زخمی، اسپتال منتقل

مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اڈہ مبارک شاہ کینٹ روڈ شورکوٹ پر پرانی…

شورکوٹ میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات، 3 افراد زخمی، اسپتال منتقل

مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اڈہ مبارک شاہ کینٹ روڈ شورکوٹ پر پرانی دشمنی کے باعث فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق مخالفین نے فائرنگ کر کے 30 سالہ محمد زمان ولد منظور حسین، رہائشی 7 گاگھ شورکوٹ، کو زخمی کر دیا۔ گولی ان کی دائیں ٹانگ پر لگی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔

دوسری جانب پی اے ایف بیس روڈ کے قریب پارک کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 25 سالہ محمد بلال ولد محمد اقبال اور 19 سالہ پھول اقبال ولد محمد کریم، دونوں رہائشی چک نمبر 479، زخمی ہوئے۔ ریسکیو عملے نے فوری رسپانس کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ویلفیئر اسپتال شورکوٹ کینٹ منتقل کر دیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں