خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

شہریوں پر مبینہ تشدد اور رشوت ستانی، ڈی پی او جھنگ کا سخت ایکشن، ایس ایچ او تھانہ قادرپور سمیت 3 اہلکار معطل

شہریوں پر مبینہ تشدد اور رشوت ستانی کے معاملے پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری اور سخت نوٹس لیتے ہوئے تھانہ قادرپور کے ایس ایچ او انسپکٹر نوید احمد، محرر چوکی…

شہریوں پر مبینہ تشدد اور رشوت ستانی، ڈی پی او جھنگ کا سخت ایکشن، ایس ایچ او تھانہ قادرپور سمیت 3 اہلکار معطل

شہریوں پر مبینہ تشدد اور رشوت ستانی کے معاملے پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری اور سخت نوٹس لیتے ہوئے تھانہ قادرپور کے ایس ایچ او انسپکٹر نوید احمد، محرر چوکی نبر شہید کانسٹیبل محمد شکیل اور کانسٹیبل ظہیر احمد کو معطل کر دیا۔

ڈی پی او نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی صدر سرکل ظہور احمد مگسی کو انکوائری رپورٹ فوری طور پر پیش کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار قانون سے بالاتر نہیں، اگر محافظ ہی خطا کرے گا تو قانون اس کا بھی احتساب کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی شہری کی عزتِ نفس مجروح کرنا ہرگز پولیسنگ نہیں بلکہ کردار کی شکست ہے، جبکہ ذاتی منفعت کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ انصاف جھنگ پولیس کی پہچان ہے اور جو اس پہچان کو داغدار کرے گا، اسے نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں