شہر میں ٹریفک مینجمنٹ کے حوالہ سے مننظم حکمت عملی وضح کی جا رہی
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے کہاہے کہ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ کے حوالہ سے مننظم حکمت عملی وضح کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں خود کار طریقے سے بنائے گئے غیر قانونی ویگن…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے کہاہے کہ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ کے حوالہ سے مننظم حکمت عملی وضح کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں خود کار طریقے سے بنائے گئے غیر قانونی ویگن اور رکشہ سٹینڈزکے خاتمہ کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے ٹرانسپورٹرز اور متعلقہ افسران سے شہر میں ٹریفک مینجمنٹ،غیر قانونی ویگن و رکشہ سٹینڈز کا خاتمہ کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کی طرف سے ٹریفک مینجمنٹ پلان بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنرنے دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سرکاری مقررہ کرایہ نامہ کو نمایاں جگہوں پر واضح آویزاں کروائیں اور عملدرآمد نہ کرنے پر ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں ۔ٹرانسپورٹرز حضرات اپنی گاڑیوں کا بروقت معائنہ کروائیں تاکہ دھوئیں سے ماحول آلودہ نہ ہو۔ انہوںنے سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوںکو فوری بندکرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران رفیق کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کئے۔


