728 x 90

صدر،وزیراعظم کی یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد

صدر،وزیراعظم کی یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے تمام پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ جس بھی شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں، ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ صدر آصف علی زرداری

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے تمام پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ جس بھی شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں، ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ چودہ اگست ان قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جن کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا۔

انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح، تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں اور ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے وطن کے حصول کی جدوجہد میں اپنے گھر، تحفظ اور روزگار کی قربانی دی۔

صدر نے کہا کہ آزادی صرف ایک تاریخی کامیابی نہیں بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہے جسے ہر نسل کو آگے لیکر چلنا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے قومی ترقی اور خوشحالی کا سفر روشن مستقبل کی جانب تیزی سے جاری ہے، اگرچہ اس راستے میں کئی مشکلات بھی پیش آئیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران حکومت پاکستان نے انتہائی مشکل حالات کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور معاشی استحکام کا مقصد حاصل کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہر مشکل وقت اور دشمن کے حملوں کے جواب میں ثابت کیا ہے کہ مادر وطن کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام اور بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو دلی مبارکباد دی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos