صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب کے مختلف ہسپتالوں کے دورے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے مختلف ہسپتالوں کے دورے کئے ۔اس حوالہ سےصوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر…

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے مختلف ہسپتالوں کے دورے کئے ۔اس حوالہ سےصوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر،ممبر صوبائی اسمبلی کرنل ر غضنفر عباس قریشی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا، ہسپتال میں زیر تعمیر میڈیکل اینڈ کارڈیک ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔میڈیکل اینڈ کارڈیک ایمرجنسی میں جاری کام اور فنڈز کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ لی۔صوبائی وزیر صحت نے پیڈز اور نرسری وارڈز میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی کے حوالے سے جائزہ لیا اور میڈیکل ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں سے سہولیات بارے فردا فردا دریافت کیا۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔صوبائی وزیر نے مریضوں،لواحقین سے طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا ہے۔جھنگ میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کیتھ لیب کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پرعزم ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کو ماڈل ہسپتال بنایا جائیگا جبکہ سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب نے جھنگ سٹی ہپستال ،دیہی مرکز صحت موچی والا،جھنگ سٹی یو سی 95 میں موجود کلینک آن ویلز،غلہ منڈی ٹوبہ روڈ ، یو سی 89 میں موجود کلینک آن ویلز اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا دورہ بھی کیا ۔


