728 x 90

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور مشیروزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں اور ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر،ڈی پی او ساجد حسین و دیگر ضلعی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور مشیروزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں اور ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر،ڈی پی او ساجد حسین و دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر،مشیر اور افسران نے جھنگ سٹی میں 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نےجلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعےمانیٹرنگ کے عمل کا حائزہ لیا۔صوبائی وزیر اور مشیر نےضلعی انتظامیہ، پولیس سمیت تمام محکموں کی فیلڈ میں موجودگی،
امن کمیٹی ممبران اور جلوس منتظمین کے تعاون کو بھی سراہا۔انہوں نےعزاداروں کیلئے ٹھنڈے پانی،مشروبات اور دودھ کی سبیلوں کے قیام،عرق گلاب سے جلوس کے راستوں پر چھڑکائو،گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے اینٹی سموگ گن سے عزاداروں پر پانی کے چھڑکاؤ کا جائزہ لیا۔انہوں نےمنتظمین سے ملاقات کی اور تمام تر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos