ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام پہلاآل پاکستان نیزہ بازی مقابلہ
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک روزہ نیزہ بازی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے 117 کلبز،146 ٹیموں اور 600 گھڑ سواروں نے حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر…

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک روزہ نیزہ بازی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے 117 کلبز،146 ٹیموں اور 600 گھڑ سواروں نے حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر و دیگر ضلعی افسران و مہمانان گرامی کے ہمراہ ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ٹیموں و کھلاڑی میں 10 لاکھ سے زائد کے انعامات تقسیم کئے گئے۔کامیاب ہونے والوں میں سنگل وائزپہلی پوزیشن بھوچرہ ہارس کلب جھنگ کے گھڑ سوار نے حاصل کی انعام ایک لاکھ دوسری پوزیشن عباس عملدار ہارس کلب جھنگ کے گھڑ سوار نے حاصل کی۔انعام 75 ہزارتیسری پوزیشن تین سوار برابر پوزیشن انعام 75 ہزارسکیشن وائز انعامات پہلی پوزیشن لُڑکا ہارس کلب ضلع چنیوٹ نے حاصل کی انعام 4 لاکھ دوسری پوزیشن بھوچرہ ہارس کلب جھنگ نے حاصل کی انعام2 لاکھ تیسری پوزیشن الراجن کلب کچیاں سادات نے حاصل کی انعام 1 لاکھ چوتھی پوزیشن جناح شاہین کلب نے حاصل کی انعام 50 ہزارڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے جیتنے ہونے والے گھڑ سواروں اور کلبوں کو مبارکباد دی۔نیزہ بازی مقابلہ کے کامیاب انعقاد پر گھڑ سواروں اور ٹیموں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔


