728 x 90

ضلع کونسل جھنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

ضلع کونسل جھنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

ضلع کونسل جھنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، مختلف محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت

ضلع کونسل جھنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، مختلف محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران پاکستان اور چین کے قومی پرچم لہرائے گئے جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ شرکائ نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی اعتماد، اقتصادی تعاون اور برادرانہ تعلقات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت مختلف منصوبے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا عملی مظہر ہیں۔تقریب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونا دونوں ممالک کیلئے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور عوامی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔تقریب کے اختتام پر پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos