یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام ضلع کونسل جھنگ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، ڈی پی او ساجد حسین، ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر، سابق ارکان صوبائی اسمبلی شیخ محمد یعقوب اور راشدہ یعقوب شیخ سمیت ضلعی افسران، سیاسی
یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام ضلع کونسل جھنگ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، ڈی پی او ساجد حسین، ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر، سابق ارکان صوبائی اسمبلی شیخ محمد یعقوب اور راشدہ یعقوب شیخ سمیت ضلعی افسران، سیاسی نمائندگان، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد شرکاء نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور پاکستان سے اپنی محبت، یکجہتی اور حب الوطنی کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران یومِ آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
شرکاء نے وطن عزیز کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قیامِ پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے والے رہنماؤں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی قدر اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان ہماری پہچان اور ہماری آزادی ہمارا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اتحاد، نظم و ضبط اور قومی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تقریب کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ جھنگ کی جانب سے اہلِ وطن کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *