خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
معیشت

عالمی بینک شراکت داری پروگرام کے تحت پاکستان کو چالیس ارب ڈالر فراہم کرے گا

عالمی بینک دس سالہ ملکی شراکت داری پروگرام کے تحت پاکستان کو چالیس ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق یہ اقدام پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے عالمی حمایت حاصل…

عالمی بینک شراکت داری پروگرام کے تحت پاکستان کو چالیس ارب ڈالر فراہم کرے گا

عالمی بینک دس سالہ ملکی شراکت داری پروگرام کے تحت پاکستان کو چالیس ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق یہ اقدام پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے عالمی حمایت حاصل کرنے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی کامیاب کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

چالیس ارب ڈالر میں سے بیس ارب ڈالر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک برائے تعمیر نو و ترقی کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔

ملکی شراکت داری پروگرام چھ کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا، جن میں بچوں کی نشوونما کو بہتربنانا، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا، صاف پانی کی فراہمی اور جامع ترقی کےلئے عوامی وسائل اور نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہیں۔

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن سی پی ایف پروگرام کی تکمیل کے لئے بیس ارب ڈالر فنڈبھی فراہم کرے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں