728 x 90

عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر کیٹل مارکیٹ میں ٹریفک پلان سخت، شہریوں کی سہولت اولین ترجیح: ڈی ٹی او جھنگ

عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر کیٹل مارکیٹ میں ٹریفک پلان سخت، شہریوں کی سہولت اولین ترجیح: ڈی ٹی او جھنگ

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے نیو کیٹل مارکیٹ مانک موڑ جھنگ کا دورہ کیا اور وہاں تعینات ٹریفک اہلکاروں کو ٹریفک کی روانی، پارکنگ انتظامات اور شہریوں کی سہولت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ڈی ٹی او جھنگ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی آمد کے باعث کیٹل مارکیٹ اور اس

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے نیو کیٹل مارکیٹ مانک موڑ جھنگ کا دورہ کیا اور وہاں تعینات ٹریفک اہلکاروں کو ٹریفک کی روانی، پارکنگ انتظامات اور شہریوں کی سہولت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

ڈی ٹی او جھنگ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی آمد کے باعث کیٹل مارکیٹ اور اس کے اطراف میں غیر معمولی رش متوقع ہے، لہٰذا ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے، داخلی و خارجی راستوں کی مسلسل نگرانی اور ٹریفک کی مؤثر مینجمنٹ پر زور دیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکار شہریوں اور بیوپاریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں جبکہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ خریداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سعید اختر دھولکہ کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس جھنگ شہریوں کو محفوظ، منظم اور سہولیات سے بھرپور سفری ماحول فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos